خورشید شاہ کی گرفتاری، سکھر میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی شروع کر دی

خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف شرپسند عناصر سڑکوں پر نکل آئے، ٹائروں کو آگ لگا دی، دوکانیں زبردستی بند کروا دی گئیں، حکام نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی الٹ جاری کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 ستمبر 2019 00:00

خورشید شاہ کی گرفتاری، سکھر میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی شروع ..
سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 ستمبر 2019ء) خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد سکھر میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی شروع کر دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف شرپسند عناصر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بند کر دی ہے جبکہ دوکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے سکھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی الٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی سکھر نے روڈ بلاک اور بازار بند کروانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔

خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔خورشید شاہ کو آج نیب کورٹ میں طلب بھی کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔خورشید شاہ کو آج نیب کورٹ میں طلب بھی کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اب ان کی گرفتاری پر سکھر میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی شروع کر دی ہے۔