ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسیالکوٹ کا اچانک دورہ،

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسیالکوٹ کا اچانک دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب فیض نعیم وڑائچ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروسیالکوٹ میں موجود ایڈمن بلاک، لائبریری، سپورٹس روم، کچن، ڈائینگ ایریا، واش روم اور بچوں کے رہائشی کمروں کا بغور معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے ادارہ سیالکوٹ میں مقیم بچوں سے ملاقات کی۔ بچوں سے ادارہ کی طرف سے تمام سہولیات کی فراہمی کے متعلق علیحدگی میں سوال و جواب کیے اور ادارہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات بارے استفسار کیا۔

متعلقہ عنوان :