Live Updates

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک کے دورہ سے قبل 19 ستمبرکو سعودی عرب جائیں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک کے دورہ سے قبل 19 سے لے کر 20 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ سعودی عرب کے اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے مختلف پہلوئوں کو زیر بحث لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے ایشو پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فروری 2019ء میں دورہ پاکستان کے بعد سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روایتی طور پر پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات