شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپورمیں چار روزہ سوفی فوک فسیٹیول کا انعقاد آض سے ہو گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی سکھر کے کارکنان کا احتجاج

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:25

․ سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے، روہڑی اور سکھر کو ملانے والی شاہراہ پر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کرکے سڑک کو آنے اور جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پیپلزپارٹی کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے سید خورشید شاہ کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے مشتعل کارکنوں نے شہر کی دوکانیں بند کرانا شروع کردیں،اور پریس کلب پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے گشت کو مزید بڑھادیا ہے، شہر کے مختلف چوراہوں پر پولیس موبائلیں اور اضافی نفری تعینات کردی گئی