او جی ڈی سی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 50 فیصد اضافہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 09:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی نے ایک لاکھ 18 ہزار 386 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 39 ہزار 650 ملین روپے یعنی 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے خالص نفع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 18.31روپے کے مقابلہ میں 27.53 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی کی متفرق آمدنی میں 102 فیصد کے نمایاں اصافہ سے متفرق آمدنی 16ہزار 8 ملین روپے کے مقابلہ میں 32 ہزار 288 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی سیلز میں 27 فیصد جبکہ متفرق آمدن میں 102 فیصد کے اضافہ جات بعد از ٹیکس منافع کے اضافہ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :