فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کمی

جمعرات 19 ستمبر 2019 09:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ (ایف زیڈ سی ایم) کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایف زیڈ سی ایم کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2019ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کمپنی نے 296 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ کو 1839 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے پہلے نوماہ میں کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1543 ملین روپے یعنی 84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے خالص نفع میں 84فیصد کی کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 36.76 روپے کے مقابلہ میں 22.4 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے عمومی منافع میں 34 فیصد کمی اور اخراجات میں 91 فیصد اضافہ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی کے بنیادی اسباب میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :