شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس کے بعد از ٹیکس منافع میں 20.5 فیصد اضافہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) مالی سال 2018-19ء کے دوران شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس کے بعد از ٹیکس منافع میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی نے 234 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2018ء کے دوران شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس کو 194.4 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس کے بعد از ٹیکس نفع میں 39.6 ملین روپے یعنی 20.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :