سری لنکا میںصدارتی انتخابات 16 نومبر کو ہوں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 10:10

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سری لنکا میںصدارتی انتخابات 16 نومبر کو منعقد کیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکن الیکشن کمیشن نے اپنے اعلان میں کہا کہ تمام امیدواروں کو 7 اکتوبر تک اپنا کاغذات نامزدگی جمع کرانا ہوگا۔سری لنکا کی اہم اپوزیشن پارٹی نے صدر کے لئے سابق صدر مہندا راج پاکسے کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر دفاع گوٹابایا راج پکشے کو اپنا امیدوارنامزدکیا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ صدر میتری پالا سری سینا کی مدت تقریباً دو مہینے باقی ہے۔وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے کی پارٹی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اپنے امیدوار کا اعلان اگلے ہفتے کرے گی جبکہ جنتا ومکتی پیرامنا نے انوراکمارا دسانائیکے کو اپنا امیدوار نا مزد کیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سال صدارتی انتخابات کے لئے ریکارڈ 18 امیدوارمقابلے کے لئے سامنے آسکتے ہیں ۔