حکومت نے مشرف سے بھی بڑا این آر او کر لیا

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک روپیہ نہیں دے گی،حکومت نے کیا این آر او کیا؟ سینئیر صحافی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 10:33

حکومت نے مشرف سے بھی بڑا این آر او کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) : معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے جتنا بڑا این آر او کیا اتنا مشرف نے بھی نہیں کیا تھا۔خان صاحب سلیکٹڈ احتساب کر کے کونسا درس دے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے عمل میں جو لوگ پکڑے جا رہے ہیں۔شاید ٹھیک پکڑے جا رہے ہیں۔لیکن کھربوں روپے کے الزام لگائے جاتے ہیں اور ریکوری صفر ہوتی ہے۔

اس حکومت نے جتنا بڑا این آر او کیا ہے اتنا تو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بھی نہیں کیا تھا اورنہ ہی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ ضیاء الحق نے کیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انصاف ذمہ داری سےہونا چاہئیے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک پیسہ نہیں دیں گے بس وہ بارگینگ کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی  نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایک صاحب حیثیت شخص نے بتایا ہے کہ یہ نیب قوانین میں جو ترمیم کرنے جا رہے ہیں۔

ان سے بڑا این آر او ملکی تاریخ میں نہیں ہوا۔ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ گذشتہ روز میری ایک صاحب حیثیت شخص سے ملاقات ہوئی جن کا نیب کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ نیب قوانین میں جو ترمیم ہونے جا رہی ہے۔ان سے بڑا این آر او ملکی تاریخ میں نہیں ہوا۔اتنا بڑا این آر او مشرف نے بھی نہیں کیا تھا جس کی تیاری یہ کر رہے ہیں۔

سینئیر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اقبال زیڈ احمد منی لانڈرنگ کے شعبے میں گرفتار ہوئے ہیں جب کہ ایل این جی کیس میں بھی ان کا نام ہے۔ اور اگر اس سلسلے میں ڈیل یا ڈھیل نہ آئی تو مزید بہت اہم گرفتاریاں ہوں گی۔ خیال رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، جبکہ عوام کی آسانی کے لیے ملکی قوانین ویب سائٹ پر شائع بھی کر دیئے گئے ہیں۔