ٹوکیو میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی

جمعرات 19 ستمبر 2019 11:16

ٹوکیو میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں رواں برس فروری میں قابل ترسیل خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز کے مقابلے میں 5.3 فیصد فی لیٹرکمی آئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو 12 فیصد سے زیادہ چڑھاؤکے بعد ٹوکیو میں خام تیل کی قیمتیں سعودی عرب میں آرامکو آئل کمپنی پر حملے سے پہلے کے مقابلے میں بلند رہیں۔

منڈی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو پر اس حملے کا براہ راست اثر کم ہو گا لیکن تاجر اب ڈرون حملوں کے ایک نئے خطرے سے آگاہ ہو چکے ہیں اور اٴْن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایران پر الزام تراشی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاست سے جڑے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔