Live Updates

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان

شفقت محمود کو بھی وزارت ملنے کاامکان، وزیراعظم کا کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے پر غور

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 11:45

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) : وفاقی کابینہ میں رودبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائے گا۔زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا آئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی وزارت دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا وزیر داخلہ لگانے پر غور شروع کر دیا۔۔نئے وزیر داخلہ کے لیے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اعجاز شاہ کی طبعیت نازساز ہے،ان کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے۔ جس وجہ سے وزارت کے امور متاثر ہو رہے ہیں چونکہ یہ بہت اہم وزارت ہے اس وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو اب ایک نئے وزیر داخلہ کی تلاش ہے۔

پریز خٹک نے بھی وزارت داخلہ کے قلمدان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔اس تمام سلسلے میں وزیراعظم عمران خان غور کر رہے۔حتمی فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔جب کہ دوسری جانب معروف صحافی عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اندر تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی کچھ خبریں جس کے مطابق وفاقی کابینہ میں بہت ساری تبدیلیاں ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات