مشتاق احمد سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی نوٹی فکیشن کالعدم قرار ، عہدے پر بحال کر نے کا حکم

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:36

مشتاق احمد سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی نوٹی فکیشن کالعدم قرار ، عہدے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کی برطرفی کے حکومتی نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کی برطرفی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے انکو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ تیرہ جون کو وفاقی حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو انکے عہدے سے برطرف کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بیس اگست کو فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :