نالائق اور نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے ، مریم اور نگزیب

بے گناہ عوام ڈینگی سے وفات پارہے ہیں اور یاسمین راشد صاحبہ جگتیں سنارہی ہیں ،ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 323 حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بیان

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:36

نالائق اور نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے اموات میں اضافے پر اظہار افسوس ومذمت، وفات پانے والے مریضوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نالائق اور نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام ڈینگی سے مررہے ہیں، نالائق حکمران اپوزیشن سے جگتیں کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بے گناہ عوام ڈینگی سے وفات پارہے ہیں اور یاسمین راشد صاحبہ جگتیں سنارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں اس وقت وزیر صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کا قلع قمع کیاتھا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر صحت لطیفے سنانے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، یہ عوام کی جان کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی حکومت نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بندکردیں،عمران صاحب صحت کا انقلاب کہاں ہی ۔

انہوںنے کہاکہ آپ نے صحت کے بڑے پروگرام لانے کے بجائے غریبوں کی مفت دوائیاں ہی ختم کردیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے دوائیاں بلیک میں بک رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جاگ جائیں، ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 323 حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب طورخم پر افتتاح کے موقع پر ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگتے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اپنی نالائقی اور نااہلی پر معافی کے بجائے پھر جھوٹ کی گردان پڑھی۔انہوںنے کہاکہ قوم کو توقع تھی کہ وہ ڈینگی اور پولیو کے انسداد کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے کل پھر اپوزیشن کے خلاف تاریخی جھوٹ کا بیانیہ چلایا ۔انہوںنے کہاکہ جوں جوں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، حکومت کی چور چور کی گردان تیز ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈینگی سے چھ اموات ہوچکی ہیں، نالائق اعظم، نالائق اعلی اور وزیر صحت سب لاپتہ ہیں۔