سابق صدر آصف علی زر داری کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

حکومت انتقامی کارروائیاں کر کے تمام حدیں عبور کررہی ہے ، پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:36

سابق صدر آصف علی زر داری کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر کے تمام حدیں عبور کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی رہنمائوں کی گرفتاری سمیت موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آصف علی زر داری نے کہاکہ خورشید شاہ کی گرفتاری افسوسناک اورانتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر کے تمام حدیں عبور کررہی ہے ۔