Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی،

ان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:57

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی، او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف اظہار کیا، وزیراعظم اسی قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور توانا ہوں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات