Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دربار سازشوں کا گڑھ بن گیا

وزیراعظم کا دورہ امریکا کے بعد سازشیں کرنے والے 5مشیروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ،سینئیر صحافی نے عمران خان کے مشیروں کی سازشیں بے نقاب کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 12:16

وزیراعظم عمران خان کا دربار سازشوں کا گڑھ بن گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی، کی جانے والی سازشیں بے نقاب کر دیں،انہوں نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ کئی باتوں کا علم تو وزیراعظم عمران خان کو ہوتا ہی نہیں ہے اور یہ مشیر آپس میں ہی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد 5مشیروں کو فارغ کر سکتے ہیں۔

جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خبریں دیتے ہیں میڈیا کو اور ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ایک مشیر نے معروف صحافی کے بارے میں کہا کہ وہ ڈرنک ہے حالانکہ اس نے شراب کو کبھی چھوا بھی نہیں اور نہ ہی وہ بےروزگار ہے۔ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان کے دربار میں ایک دوسرے کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے فواد چوہدری اور نعیم الحق ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو یہ بتایا گیا ہے کہ آپ کے پانچ مشیر ہیں جو کنفیوژن پھیلاتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں بے یقینی پیدا ہوتی ہے وہاں معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔جہاں پر ہر وقت بے یقینی کی کیفیت رہے گی وہاں کوئی انوسٹ کیوں کرے گا؟۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کے اکثر میڈیا کے نمائندوں سے اختلافات رہتے ہیں۔

سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔

شراب نوشی کا الزام لگانے پر عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ کروانے کا کہہ دیا ہے۔ سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کو اپنے ٹویٹر پیغام میں چیلنج کیا ہے کہ ’’میں کسی بھی لیبارٹری نے ٹیسٹ کروانے کیلیے تیار ہوں، نعیم الحق صاحب کیا آپ میرے ساتھ ٹیسٹ کروائیں گے؟‘‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات