آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:01

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) واپڈا کی جانب سے ملکی آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد100600 کیوسک اور اخرج 130000کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14600 کیوسک اور اخراج14600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12700 کیوسک اور اخراج32000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36500 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1542.63 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.628 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1219.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.169 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :