یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

جمعرات ستمبر 13:04

یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 ستمبر سے لیڑر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اس بار کشمیر کے نام کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے نامور باؤلرز شریک ہوں گے اور چیمپئن شپ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈبلز ، میڈیا، انٹرسکولز، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز کے مقابلے شامل ہیں۔یہ چیمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی جائیں گی، انہوں نیکہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 23 ستمبر تک لیڑر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں کروا سکتے ہیں۔