20 لاکھ مچھیرے جہاد کو تیار

سندھ بھر سے بیس لاکھ ماہی گیروں نے بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر کس لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 12:41

20 لاکھ مچھیرے جہاد کو تیار
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) 20 لاکھ مچھیرے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف جہاد کرنے کو تیارہو گئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 20لاکھ ماہی گیروں نے کمر کس لی ہے۔انہوں نے بھارتی افواج اور مودی سرکار کا مقابلہ کرنے کے لیے کشمیر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی افواج کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں گا کہنا ہے کہ مودی سن لو تمہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔مقبوضہ وادی میں ظلم کی سیاہ رات اب نہیں رہے گی۔دشمن سے حساب چکانے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں نیا پاکستان بنائیں گے۔یہ اعلان چئیرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اورو ائس چئیرمین ابوذر ماڑی والا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلی نکالنے کا انتظام بھی کیا گیا۔

یہ ریلی بھارت کے تابوب میں آخری کیل ثابت ہو گی۔خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر کا جمعرات کو مسلسل 46 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ برقرار رہاجس کے باعث لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعیناتی کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہیں اور ہرطرف خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ مسلسل محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ وادی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے ۔

گھروں کے اندر محصور لوگ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ دودھ ، بچوںکی غذا، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں اور وادی کشمیر انسانی بحران سے دوچار ہے۔ بازار ، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند جبکہ سڑکوں پرٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔