Live Updates

کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں کینسر کے مریضوں کا بہترین علاج ہوتا تھا لیکن آج حکومت نے مریضوں کو مفت ادویات سے بھی محروم کر دیا ہے ۔

کینسر کے مریضوں نے مفت ادویات کی بندش کے خلاف مال روڈ پر احتجاج بھی کیا ۔ کینسر کے مریضوں کی آہیں ،سسکیاں ،آنسو اور بد دعائیں پنجاب حکومت اور عمران نیازی کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔موجودہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کینسر شدہ پیاروں کیلئے تین لاکھ اسی ہزار کی ادویات کہاں سے خریدیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات