محکمہ اینٹی کرپشن نے اپر چناب کینال شیخوپورہ میں بھاری رشوت کے عوض بھرتیوں کامقدمہ درج کرلیا
تفتیش کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن الطاف احمد انصاری کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ریٹائرڈ ملازمین کی سروس بکوں کا پہلا صفحہ تبدیل کرکے ملازمین کی جعلی بھرتیوں ،مبینہ طور پر کروڑوں کی خرد برد کی تحقیقات نیب کے سپرد کرنیکی تجویز زیر غور
جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتیوں کا یہ سکینڈل پکڑے جانے کے بعد اب محکمہ آبپاشی کے شعبہ سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویژن میں ریٹائرڈ ملازمین کی سروس بکوں کا پہلا صفحہ تبدیل کرکے درجنوں ملازمین کی جعلی بھرتیوں کے علاوہ محکمہ پر گوگیرہ کینال اپر چناب کینال ایکس کا ویٹر ڈویژن رچنا ڈرینج ڈویژن اور سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویژن میں گزشتہ دس برس کے دوران ترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد اور بے قاعدگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات بھی نیب پنجاب کے سپرد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔
گزشتہ سال محکمہ اپر چناب کینال میں بیلداروں مالیوں نائب قاصدوں اور گیج ریڈر وغیرہ کی 90 آسامیوں پر رشوت لے کر اور بوگس بھرتیاں کی گئی تھیں جس کے لیے بعض افسروں نے بیلدار کی بھرتی کے لیے مبینہ طو رپر 4لاکھ روپے فی امیدوار جبکہ دیگر آسامیوں کے لیے اڑھائی تا 3 لاکھ روپے فی آسامی کلرکوں کی ملی بھگت سے رشوت وصول کی جس کی شکایت اسی محکمہ کے سابق سپریٹنڈنٹ اکبر علی نے سابقہ دور میں کی تھی لیکن اس پر کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی ۔ اب وزیراعظم کی طرف سے سختی سے نوٹس لئے جانے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری طور پر تحقیقات مکمل کرکے اس کا مقدمہ درج کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.