اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 13منسوخ ،ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی بدستور تاخیر کا شکار

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 13منسوخ کر دی گئیں جبکہ ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی بدستور تاخیر کا شکار ہے ۔پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز 891،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313اور آنے والی پرواز312،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 629اور آنے والی پرواز 630، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز 747اور آنے والی پرواز 748نا گزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دی گئیں جبکہ 3 پروازیںتاخیر کا شکار رہیں جن میں دمام سے آنے والی پرواز 883،157اورقطر ائیر کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسافر ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمداورروانگی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا ۔گزشتہ روز بھی جعفر ایکسپریس ساڑھی3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے ،جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 2گھنٹے ،خیبر میل 2 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورگرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ1تاخیر کا شکار رہی۔