پی آئی اے کا کئی ممالک کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے ملک بھر سے مختلف ممالک کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام نے آئندہ ماہ14اکتوبر سے اسلام آباد سے ملائیشیا ، کوالاالمپور کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دامام اور مدینہ شریف کیلئے پشاور سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی اسی طرح15 نومبر سے کویت کیلئے سیالکوٹ سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ۔براہ راست پروازیں چلانے سے قومی ائیر لائن کے ریو نیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور مسافروں کو ان سیکٹر پر سفری سہولتیں بھی میسر ہو ںگی۔