ْجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ،جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا

جمعرات 19 ستمبر 2019 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ( جمعہ) کے روز منعقد ہوگا جس میںتمام ممبران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور اور بعدازاں اس کی باضابطہ سفارش کی جائے گی ۔ لاہورہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی جگہ جج مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی۔