امریکی قانون سازوں کا بھارت اور پاکستانی وزراءاعظم کے مابین بات چیت کرانے کا مطالبہ
ٹرمپ انتظامیہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرئے. امریکی اراکین پارلیمان کا مطالبہ
میاں محمد ندیم جمعرات 19 ستمبر 2019 14:34
(جاری ہے)
میری لینڈ کے ڈیموکریٹ کانگریس مین اینتھونی براﺅن کا کہنا ہے کہ میں بھارت و پاکستان کی حکومت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں. الینوائس کے سینیئر ڈیموکریٹک لیڈر کانگریس وومن جین شیکوسکی نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کو خطے میں ہونے والے مظالم پر بات کرنی چاہیے کیونکہ یہ نہایت خطرناک صورتحال ہے‘انہوں نے اقوام متحدہ کے اراکین سے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری قوت کے حامل ممالک ہیں جس کی وجہ سے یہ نہایت ضروری ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں ایک مرتبہ پھر قانون اور انسانی حقوق کی صورتحال بحال کریں. امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرمین جن کے بھارتی امریکی برادی سے بھی بہتر تعلقات ہیں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکا، بھارت اور پاکستان کے لیے 5 نکاتی فارمولا پیش کیا. ان کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں قومیں قوت میں برابر ہیں جس کی وجہ سے امریکا اور بھارت اور پاکستان کی قیادت سے ملاقات ناگزیر ہے اور اسے ضرور ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی امریکی صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ سے اس معاملے پر خطوط بھیج دیے ہیں اور جلد بھارت اور پاکستان کے نمائندگان سے بھی اس معاملے پر گفتگو کریں گی. بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے تبدیلیاں کی ہیں تو انسانی حقوق کا تحفظ، مواصلاتی نظام کی بحالی اور کشمیریوں کے لیے صحت کی سہولیات کا اعلان بھی دنیا کے سامنے کرنا چاہیے. کانگریس وومن نے کہا کہ بھارتی امریکی اور پاکستانی امریکی برادری پورے امریکا میں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں‘یہ وقت نہیں کہ مذاکرات کو روکا جائے، میں ان دونوں برادری کے راہنماﺅں سے امن کے لیے بات چیت کرنے کی استدعا کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ بھارت اور پاکستانی ریاست کے سربراہان کا مل کر طویل المدتی قرار داد تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے‘انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت پاکستان نے آرٹیکل 370 بحال کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اس کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.