'سول اتھارٹی کی مدد کے لیے' کے پی حکومت کا حکم نامہ تشویش کا باعث ہے
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کو یہ جان کربہت تشویش ہوئی ہے کہ خیبرپختونخوا(کے پی) کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس نے مسلح افواج کے بعض ایسے اختیارات کو پورے تک توسیع دے دی ہے جو ہہلے' سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے' 2011 ریگولیشنزکے تحت سابق فاٹا اورپاٹا تک محدود تھے۔
جمعرات 19 ستمبر 2019 14:48
ایچ آرسی پی کو خدشہ ہے کہ اس حکم نامے کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو قانونی تحفظ مل سکتا ہے۔
(جاری ہے)
سابق فاٹا اورپاٹا کو کے پی کا حصہ بنانے کا مقصد فاٹا کے رہائیشیوں کوبنیادی حقوق کی فراہمی اورانصاف تک رسائی دینا تھا جس سے وہ کئی دہائیوں سے محروم تھے۔
تاہم، اس کے بالکل برعکس، اس حکم نامے کی وجہ سے صوبے بھر کے شہریوں کے حقوق داؤ پرپرلگ سکتے ہیں۔ایچ آرسی پی کی حالیہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست اورکے پی کے عوام کے درمیان اعتماد کا شدید فقدان ہے: جن مقامی کمیونٹیوں سے ایچ آرسی پی نے ملاقاتیں کیں وہ پہلے سے ہی اس بات پرفکرمند ہیں کہ پتہ نہیں قانون کا نفاذ اورانصاف تک رسائی کون سی شکل اختیارکرے گی۔ انہوں نے مسلح افواج کی موجودگی میں حالیہ انتخابات کے شفافیت پر خدشات کا اظہارکیا اوروہ خارقمرواقعے کی شفاف تحقیقات نہ ہونے پربھی ناخوش ہیں۔ نافذ کردہ حکم نامے سے ان خدشات کا مداوہ کسی بھی طرح نہیں ہوگا۔
کے پی میں امن و امان برقراررکھنے کی بنیادی ذمہ داری کے پی حکومت پرعائد ہے اوریہ ذمہ داری اس انداز سے کسی اورادارے کو منتقل نہیں ہونی چاہیے۔ ایچ آرسی پی کا کے پی کی حکومت سے پرزورمطالبہ ہے کہ وہ کے پی کے عوام کی امنگوں کا احترام کرے اورصوبے میں سویلین اداروں کی اتھارٹی اوراستعداد بڑھانے پرتوجہ دے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.