گرفتاریاں پہلے اور حاضریاں بعد میں ہورہی ہیں ، چیف جسٹس ان معاملات کا نوٹس لیں ،نفیسہ شاہ

سپیکر سمیت پوری قومی اسمبلی کو نیازی خان نے یرغمال بنایا ہوا ہے ،یہ احتساب نہیں انتقام ہے ،جو کچھ ہورہا ہے اسکے پارلیمنٹ کیلئے اثرات اچھے نہیں ہونگے، گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گرفتاریاں پہلے اور حاضریاں بعد میں ہورہی ہیں ، چیف جسٹس ان معاملات کا نوٹس لیں ،سپیکر سمیت پوری قومی اسمبلی کو نیازی خان نے یرغمال بنایا ہوا ہے ،یہ احتساب نہیں انتقام ہے ،جو کچھ ہورہا ہے اسکے پارلیمنٹ کیلئے اثرات اچھے نہیں ہونگے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلے گرفتاریاں ہو رہی ہیں، پھر حاضریاں ھو رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر شخصیات خو بکتر بند گاڑیوں میں لایا جا رہا ہے ،ان سارے معاملات کا چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نوٹس لیں ۔ انہوںنے کہاکہ کیس میں ایک حاضری ہوئی لیکن کیس آگے نہیں چلا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فریال تالپور سے نیازی خان کو کیا خطرہ ہے ریفرنسز کے اوپر ریفرنسز بنانے جا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جو جج آصف زرداری کے کیس سن رہا تھا وہ ویڈیو کیس میں برطرف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر سمیت پوری قومی آسمبلی کو نیازی خان نے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کے دہرے معیار اختیار کئے گئے ہیں ،یہ احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیازی خان نے خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کروایا۔ انہوںنے کہاکہ جو کچھ ہورہا ہے اسکے پارلیمنٹ کیلئے اثرات اچھے نہیں ہونگے۔