Live Updates

کسی بھی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی اپنی سیاست کرے گی، مہنگائی یا جمہوریت کی بات کی گئی تو اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن سے مئوثررابطہ نہیں رہا، باقی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 15:59

کسی بھی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،پیپلزپارٹی اپنی سیاست کرے گی، مہنگائی یا جمہوریت کی بات کی گئی تو اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن سے مئوثررابطہ نہیں رہا، باقی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اندرونی اجلاس کی باتیں سامنے آگئی ہیں۔اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ایسی کسی حکومت کی حمایت کریں گے۔ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی یا جمہوریت کی بات کی گئی تو اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اے این پی ، بی این پی اور دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن سے مئوثررابطہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ جیل میں ہوں یا ریل میں وہ وزیراعلیٰ ہی رہیں گے۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ دھرنے میں نہیں گئے تو کہا جائے گا کہ ڈیل کرلی۔ مزید برآں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کر مسترد کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر ہے، پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی،موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد میڈیا ٹربیونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے نیب نے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ ان میڈیا ٹربیونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کا کام شہریوں کو آن لائن حراسان کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات