وفاقی وزیر داخلہ کا ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے ہیڈ کوآرٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران انہوں نے صوبے میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا اور یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کو فرنٹئیر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر ، سرحدوں کی نگرانی اور صوبے میں امن و امان کے قیام میں فورس کے کردار پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاق کی جانب سے بم ڈسپوزل کے جدید آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیے۔

متعلقہ عنوان :