مصالحتی عدالت فیصل آباد نے دائر 1216میں سے اکثر مقدمات نمٹا دیئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) مصالحتی عدالت فیصل آباد نے اپنے قیام جون 2017ء سے لے کر اب تک کے عرصہ میں دائر 1216مقدمات میں سے اکثر مقدمات نمٹا دیئے۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ عرصہ کے دوران 526جرائم کے مقدمات، 185 سول کیسز ، 363فیملی مقدمات ،53گارڈین کیسز ،13رینٹل کیسز ، 45واپڈا سے متعلقہ ،4کیسز سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور واسا کے محکموں کے متعلق دائر کئے گئے تھے۔

انہوںنے بتایاکہ دیگر کیسز میں 27مختلف نوعیت کے مقدمات جبکہ 3 زیر التوا مقدمات بھی شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مصالحتی عدالت فیصل آباد کے جج راجہ عامر عزیز کی جانب سے فریقین کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری کے باعث 73کیسز واپس کر دیئے گئے جبکہ 144مقدمات متعلقہ الز مات ثابت نہ ہونے پر خارج کر دیئے گئے۔ انہوںنے بتایاکہ 996مقدمات میں لگائے گئے الزامات درست ثا بت ہونے پر متعلقہ افراد کو انصاف کی فراہمی کاعمل یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :