فیصل آباد، ہسپتالوں میں طبی فضلہ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ انسنریٹرز نصب

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) فیصل آباد کے ہسپتالوں میں طبی فضلہ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ انسنریٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے روزانہ بڑی مقدار میں طبی فضلہ محفوظ طریقے سے بغیر آلودگی پھیلائے ٹھکانے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طاہر نے جمعرا ت کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مال روڈ فیصل آباد پر 50کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو مکمل طور پر ورکنگ پوزیشن میں ہے جہاں روزانہ تقریباً 235کلو گرام طبی فضلہ تلف کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ جنرل ہسپتال لیاقت چوک غلام محمد آباد فیصل آباد میں 50کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جہاں روزانہ تقریباً 60کلو گرام طبی فضلہ تلف کیا جا رہا ہے، الائیڈ ہسپتال سرگودھا روڈ فیصل آباد پر120کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کے حامل انسنریٹر سے روزانہ تقریباً 450کلو گرام طبی فضلہ تلف کیا جارہا ہے جبکہ فیصل آباد انٹر نیشنل ٹرسٹ ہسپتال ایسٹ کینال روڈ پر نصب 25کلو گرام گنجائش کا ڈبل چیمبر انسنریٹر ہسپتال بند ہونے کے باعث کام نہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ میاں ٹرسٹ ہسپتال فیصل آباد میں ڈبل چیمبر کا 40کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو مکمل طور پر ورکنگ پوزیشن میں ہے جہاں روزانہ تقریباً 100کلو گرام ، اسی طرح عزیز فاطمہ ہسپتال گلستان کالونی فیصل آباد میں 25کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو مکمل طور پر ورکنگ پوزیشن میں ہے جہاں روزانہ تقریباً 130کلو گرام طبی فضلہ تلف کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ نیشنل ہسپتال میں ڈبل چیمبر کا 25کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر تاحال فنکشنل نہیں ہوا لہذا وہاں سے ایور گرین انسنریٹر کے ساتھ معاہدہ کی بنیاد پر طبی فضلہ کی تلفی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوںنے بتایاکہ سینٹ رافیل ہسپتال ریلوے روڈ فیصل آباد میں ڈبل چیمبر کا 50کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو مکمل طور پر نان ورکنگ پوزیشن میں ہے جہاں روزانہ تقریباً 10سے 11کلو گرام طبی فضلہ ایور گرین کے توسط سے تلف کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال ستیانہ روڈ نزد مچھلی فارم فیصل آباد میں سنگل چیمبر کا 20کلو گرام گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب تھا لیکن چونکہ ہسپتال اب آپریشنل نہیں رہا اس لیے یہ انسنریٹر بھی بند ہے۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں ٹرپل چیمبر کا 50کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو ورکنگ پوزیشن میں نہیں ہے مگر وہاں روزانہ 30کلو گرام کے قریب طبی فضلہ حاصل ہوتا ہے جسے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کے تحت تلف کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری میں روزانہ 15کلو گرام کے قریب طبی فضلہ پیدا ہوتا ہے جسے ماحولیاتی آلودگی پھیلائے بغیر تلف کرنے کے لیے 50کلو گرام فی گھنٹہ کی گنجائش کا حامل انسنریٹر نصب کیا گیا ہے جو مکمل طور پر ورکنگ پوزیشن میں ہے ۔انہوںنے بتایا کہ ان انسنریٹرز کی تنصیب سے ماحولیاتی و فضائی آلودگی کا بڑی حد تک خاتمہ یقینی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :