Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے، مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے انکا استقبال کیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:10

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات