جیس جانسن کی شاندار بائولنگ، آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کرلی، جیس جانسن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:15

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) جیس جانسن کی شاندار بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔ فاتح ٹیم نے 81 رنز کا ہدف 7.3ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، جیس جانسن عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

برج ٹائون میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کی بائولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 81 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس نے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 82 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

میزبان ویمن ٹیم کی کپتان سٹیفنی ٹیلرسمیت 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔

بریٹنی کوپر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، گریمونڈ 13 میک لین 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، آسٹریلوی ویمن کے طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیس جانسن نے چار، وریہم نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 7.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ایلیسا ہیلی 38 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ بیتھ مونی 24 اور ایلیز پری 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ یوں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔ جیس جانسن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :