Live Updates

چونیاں میں بچوں کا قتل؛ وزیراعلیٰ نے لاہور ائیرپورٹ پر اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار عمرے سے واپس آتے ہی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 16:18

چونیاں میں بچوں کا قتل؛ وزیراعلیٰ نے لاہور ائیرپورٹ پر اجلاس طلب کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج رات ڈیڑھ بجے لاہور پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ نے لاہور ائیر پورٹ پر اجلااس طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چونیاں میں بچوں کے قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس لاہور ائیرپورٹ پر طلب کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عمرے سے آتے ہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔جس میں چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں وزارت قانون بشارت راجہ،ہاشم ڈوگر اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔جب کہ آئی جی پولیس اب تک ہونے والی تفتیش کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریف کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے  پنجاب میں اس وقت حالات بہت خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔جہاں کچھ روز سے پولیس کی کارگردگی زیر بحث تھی وہیں اب چونیاں میں تین بچوں کے قتل کے واقعے نے ایک اور ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔جب کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی خبروں اور شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد بھی عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ان تمام حالات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملک سے باہر ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ جو کام وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے وہ وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں کیونکہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر ایکشن لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سی3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ،اس واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے قصور میں تین بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔جب کہ علاقے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک بھی بلاک کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات