مظفرگڑھ، اندھا قتل ٹریس،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کوسرغنہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) دائرہ دین پناہ کے علاقے میں اندھا قتل ٹریس، درجنوں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی پی او آفس میں ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے دائرہ دین پناہ کے علاقے سے ناجائز تعلقات کے نتیجے میں بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو اغوا اور پھر ڈیرہ غازیخان کے علاقے قتل کروایا اور لعش رودکوہی نالہ میں پھینک دی، پولیس دائرہ دین پناہ نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ فاروق آفاق، سب انسپکٹر فیض محمد، اے ایس آئی محمد اسلم معہ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر ناصرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لعش بھی برامد کر لی اور رومال جس سے گلہ دبایا گیا وہ بھی برامد کر لیا گیا، ملزمان مقتول کو بہلا پھسلا کر تعویز لینے کے بہانے ڈیرہ غازیخان لے گئے اور ویرانے نوتک کے علاقے رود کوہی نالے میں رومال سے گلہ دبا کر قتل کر کے پھینک دیا تھا، دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید ماڑھا و پولیس ٹیم نے ایک موٹر سائیکل جو کہ ہیڈ پنجند داخلی راستہ پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے پکڑا کی تفتیش کی تو راستے نکلتے گئے جسکی بنیاد پر ڈکیت گینگ کو ٹریس کیا گیا اور سرغنہ حسنین نائچ سمیت دیگر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیئے گئے اور ناجائز اسلحہ دو رائفلیں اور 3 پستول ، 3 موٹر سائیکل اور ایک لاکھ سے زائد نقدی بھی برامد کر لی گئی ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس افسران کو شاباش دی جبکہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مشیر زراعت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی ، مہر اعجاز احمد صدر بار کونسل مظفرگڑھ، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ابراہیم دریشک، ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری،آصف رشید انسپکٹر فاروق آفاق کے ہمراہ پولیس افسران و ملازمان میں 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم تفتیشی فنڈز، ٹی اے بلز اور میڈیکل بلز کی مد میں تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپاہی سے لیکر ایس ایچ او تک کو غیر قانونی حراست یا تشدد جیسے اعمال کے خلاف اور ان کی سخت سزاؤں کے حوالے سے آگاھی فراھم کر رھے ھیں اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔