چشتیاں، بھٹہ پر اینٹیں بنانے کی مشین میں مزدور کی ٹانگ پھنس گئی، ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ کرنکال دی

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) چشتیاں کے قریبی قصبہ بخشن خان میں دلہ بھڈیرا روڈ پر اینٹوں کے بھٹہ پر اینٹیں بنانے کی مشین میں25 سالہ نوجوان مزدور کی ٹانگ پھنس گئی ۔ 1122کے اہلکاروں نے پانچ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد لوہے کی پلیٹیں کاٹ کر انتہائی خستہ حالت ٹانگ نکال لی۔

(جاری ہے)

اور زخمی کو فوری طور پر 150کلومیٹر دور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی بائیں ٹانگ کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق بھٹہ خشت پر مشین کے ذریعے اینٹیں بنانے کا کام جاری تھا کہ نوجوان مزدور ساجد محمود کا پیر پھسل جانے سے اسکی ٹانگ مشین میں پھنس گئی اور شور واویلہ مچانے پر مشین کو بند کیاگیا ۔ٹانگ نکالنے کیلئے 1122چشتیاں کے اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر مشین کی آہنی پلیٹیں کاٹ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی خستہ حالت ٹانگ نکالی جسکی تما م ھڈیاں ریزہ ریزہ ہو چکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :