بلوچستان پولیس کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ خوش اخلاقی کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) بلوچستان پولیس کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ خوش اخلاقی کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس آفیسران نے لوگوں مسافروں میں پینے کا پانی اور دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت کی اے ایس پی فہد کھوسہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملک عبدالغفار سیلاچی کی زیر نگرانی پولیس آفیسران ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی،جاوید احمد کھوسہ غلام علی ابڑو ودیگر آفیسران و پولیس کانسٹیبلز نے ہفتہ خوش اخلاقی مناتے ہوئے عوام کے ساتھ خندہ پیشانی و خوش اخلاقی کی راویات کو قائم کرتے ہوئے ان کی مدد کرتے ہوئے سڑک کراس کرا رہے ہیں اور پانی پلایا تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔

متعلقہ عنوان :