لورالائی میں کالے اور وائٹ پلاسٹک شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

لو رالائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) لورالائی میں کالے اور وائٹ پلاسٹک شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار جرائم پیشہ عناصر کے زیر استعمال گاڑیوں سے قانون کی خلاف ورزی ہونے کا ساتھ ساتھ عوام میں خوف وہراس بھی پھیل رہا ہے ان گاڑیوں میں قانون شکن عناصر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں اور بڑی اسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں پولیس کھبی کھبار ان گاڑیوں کے خلاف وقتی طور پر تومہم شروع کرتی ہے لیکن وہ مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتی جس سے جرائم پیشہ عناصر اور دیگر باا ثر اوباش افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بعض سرکاری گاڑیوں پر بھی کالے شیشے لگے ہوتے ہیں، اگر قانون پر سختی کے ساتھ عمل درا مد ہو جائے تو ایک طرف قانون کا احترام سب لوگوں میں پید ا ہوگا اور دوسرے جانب جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کے زریعے خاتمہ ممکن ہے دہشت گرد اور قانون شکن عناصر ہمارے امن کے مشترکہ دشمن ہیں انھیں کھلی چھوٹ قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے پولیس انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ غیر اخلاقی اور جرائم کیلئے استعمال ہونے والے ان تمام کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کا اغاز کریں تاکہ لورالائی ضلع میں امن و امان کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے اور شہری سکون اور امن کی زندگی بسر کر سکیں۔