پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی

کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، سیریز یاد گار ہوگی

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی، پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کوخط لکھ دیا ، مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔خط میں لکھا گیا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، سیریز یاد گار ہوگی۔یہ خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبرکو متوقع ہے ، یہاں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچزکی سیریز27 ستمبرسے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز بھی 5 اکتوبرکوپہلا پاک سری لنکا ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے۔