تیسرے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوںگے

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسرے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوںگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، روپ سپیکنگ، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، یوگا، جمناسٹک اور ڈوج بال کے کھیل شامل ہیں ان گیمز میں سکولز اور کالجز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز 19 اکتوبر تک جاری رہیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔