خیبر پختونخواکو قومی گیمزکاسب سے زیادہ میزبانی کااعزحاصل ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ سپورٹس کی ترقی میںان کا بڑاہاتھ ہے ،مسعوداحمد

نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواجوڈوٹیم کے ٹرائلز شیڈول میں تبدیلی،سلیکشن اب 21کے بجائے 25ستمبر کو ہونگے،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) خیبر پختونخواجوڈ ایسوسی ایشن کے صدر مسعود احمد اور سیکرٹری نعیم جان نے کہاہے کہ انشاء اللہ پشاور میں نیشنل گیمز کامیاب اور ایک یادگاری ایونٹ ہوگا،گزشتہ سال کی طرح امسال بھی خیبرپختونخواکے جوڈو کھلاڑی شاندار پرفارمنس کرکے صوبے کیلئے میڈلز جیتیںگے،انہوںنے کہاکہ قومی گیمز کیلئے ہونیوالے صوبائی مرد وخواتین ٹیموں کے ٹرائلز شیڈول تبدیل کردیااب کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21ستمبر کے بجائے 25ستمبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں لئے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انکاکہناتھاکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر)سیدعارف حسن،سیکرٹری جنرل خالدمحمود،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ، سیکرٹری ذالفقار علی بٹ اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیارخٹک کی کاوشوں سے 8سال بعدپشاور میںمنعقدہ قومی گیمزمیں جوڈوکو بھی شامل کیاہے جو کہ ایک خوش آئندبات ہے اور اس فیصلے سے جوڈوفیڈریشن بلکہ کھلاڑیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر میڈلزکے دوڑ میں جوڈوسب سے آگے ہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ نیشنل گیمزملکی سطح پر بڑاایونٹ ہے اور اس کا انعقاد تواتر کیساتھ ہوناچاہئے اور خیبر پختونخواکو یہ اعزازحاصل ہے کہ نیشنل گیمز کی سب سے زیادہ میزبانی خیبر پختونخوانے ہی کی ہے جو اس بات کاثبوت ہے کہ ملکی کی کھیلوں کی ترقی میں یہاں کی حکومت اور اولمپک ایسوسی ایشن کا اہم رول ہے،مسعود احمد کاکہناتھاکہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ قومی گیمزمیں خیبر پختونخوامیڈلز جیت کارہائے نمایاںانجام دیں ،جسکے لئے صوبے کے مختلف علاوہ بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیم تشکیل دی جاسکے ،جسکی وجہ سے صوبائی ٹیم کی سلیکشن کیلئے 21ستمبر کومنعقدہ ٹرائلز اب 25ستمبر کوہونگے ،ٹرائل پاکستان وویمن جوڈوفیڈریشن کی سیکرٹری ساراخان ،صوبائی جوڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم جان اورصوبائی ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹرجلال احمدلینگے جبکہ ضم شدہ اضلاع اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نمائند ے بھی کمیٹی کے رکن ہونگے،اس حوالے تمام ڈویژن جوڈٖوایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو ڈویژن کی سطح پر انٹرڈسٹرکٹ ٹرائلزلینے کی ہدایت کردی ہے ،تاکہ وہ ان ڈویژن سے بہترین اور سلیکٹ شدہ کھلاڑیوں کو 25ستمبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز لے سکے۔

متعلقہ عنوان :