نیب کوسیاسی مخالفین کوکچلنے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم سےشہبازشریف اورکیپٹن(ر) صفدرکی ملاقات، جے یوآئی ف کے اکتوبر میں لاک ڈاؤن بارے مشاورت، نوازشریف نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پرناگواری کا اظہارکیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 16:40

نیب کوسیاسی مخالفین کوکچلنے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کوسیاسی مخالفین کوکچلنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ملک قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے صدر ن لیگ شہبازشریف اور داماد کیپٹن(ر) صفدر سمیت دیگراہلخانہ نے ملاقات کی۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف  اپنے بھائی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد سے سیدھا جیل پہنچے۔ نوازشریف کے اہلخانہ دوپہر12بجے اور شہبازشریف تقریباً1 بجے ملاقات کیلئے جیل پہنچے۔ شہبازشریف نے نواز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے نوازشریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کی سماعت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

شہبازشریف نے العزیزیہ ریفرنس اپیل کے حوالے سے قانونی ٹیم کے مئوقف سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے مریم نواز، حمزہ شہبازاور یوسف عباس کی عدالت میں پیشی بارے بھی آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے نوازشریف کو سید خورشید شاہ کی گرفتاری سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر نوازشریف نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پرناگواری کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے جے یوآئی ف کے اکتوبر میں لاک ڈاؤن بارے مشاورت پربریفنگ دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کوسیاسی مخالفین کوکچلنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے فیملی کے صرف5 افراد کوملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ نوازشریف کے اہلخانہ کی ملاقات2 گھنٹے جاری رہی، دوپہرکا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے گرفتار اراکین کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے کے معاملے پر عدالت میں جانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایوان میں ہمیں موقع نہ ملا تو پھر ہمیں مجبوراً احتجاجی کیمپ لگانا پڑیں گے ،آئین کی خلاف ورزی اگر سپیکر کی طرف سے ہونے لگے تو پھر گلہ کس سے کریں ۔ گرفتار اراکین کے پرو ڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پر احتجاجاً اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ احتجاج سپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف ہے ۔