پونچھ اور کوٹلی کا میرٹ زیادہ دیکھ کر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے جعل سازوں نے سدھنوتی کا رخ کرلیا

چیف سیکرٹری ،چیف جسٹس آزادکشمیر فوری جعل سازی کا نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں ،امیدواران ملوٹ افراد کو ملازمتوں سے برطرف کرکے کاروائی کی جائے،متاثرہ امیدواران

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:40

سدھنوتی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ضلع سدھنوتی کا کم میرٹ دیکھ کر ضلع پونچھ اور کوٹلی کی بائونڈریز میں رہائش پذیر امیدواران نے ضلع سدھنوتی کے دوہرے ڈومیسائل کے ہمراہ ملازمتوں کا حصول وطیرہ بنا لیا،ضلع سدھنوتی کے امیدواران کی حق تلفی،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے امیدواران نے دوہرے اور جعلی ڈومیسائل ویری فیکیشن کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق ضلع سدھنوتی میں میرٹ کا کم تاثر دیکھ سدھنوتی سے ملحق پونچھ اور کوٹلی کے اضلاع کی بائونڈریز کے علاقوں میں رہائشن پذیر نے پونچھ اور کوٹلی میں میرٹ پہنچ سے دور دیکھ کر ضلع سدھنوتی میں ملازمتوں کے حصول کو وطیرہ بنا لیا،ضلع پونچھ اور کوٹلی کا میرٹ آبادی اور اضلاع کے اعتبار سے زیادہ ہے،جس کے بعد ان اضلاع کے امیدواران نے ضلع سدھنوتی کے رہائشی امیدواران کی حق تلفی کو معمول بنا لیا،اکثریت امیدواران ضلع پونچھ اور کوٹلی کی حدود میں رہائش پذیر ہیں لیکن ملازمتیں ضلع سدھنوتی میں اختیا ر کرتے ہیں، چند کنال زمینیں بھی الاٹ کرکے سدھنوتی کے باشندگان بننے کی کوشش کررہے ہیں،رولز کے مطابق ان کو ایک ڈومیسائل کینسل کرنا پڑتا ہے،محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کے باعث جعل سازی عروج پر ہے،ان امیدواران کے شناختی کارڈپرضلع پونچھ اور کوٹلی کے پتہ جات بھی درج ہیں،ضلع سدھنوتی کے رہائشی این ٹی ایس ،پی ایس امیدواران نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور چیف جسٹس آزادکشمیر سے فوری نوٹس لیکر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے اس جعل سازی سے سدھنوتی کے امیدواران کی حق تلفی ہورہی ہے،تحقیقات کرکے دوہرے اور جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرکے برطرف کیا جائے اور ضلع سدھنوتی کے امیدواران کو ان کا حق دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :