امید ہے مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے، اعجاز شاہ

مولا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا توگرفتار کریں گے، اگر وہ صرف احتجاج کرنے آئے تو کوئی گرفتار نہیں کرے گا، ملکی مفادات کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 16:58

امید ہے مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے، اعجاز شاہ
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے، ملکی مفادات کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں 40روز سے زائد ہوگئے کرفیو لگا ہوا ہے، روٹی ، ادویات، اور پانی نہیں مل رہا۔

میرا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال میں فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے، ملکی مفادات کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ مولا نا فضل الرحمان 10سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ہمیں چاہیے کہ لوگوں کو آگاہی دیں کہ بھارت یہ کام کرتا ہے اور یہ کام کرے گا۔

(جاری ہے)

اعجاز شاہ نے ایک سوال پر کہ سید خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے، کیا کہیں گے؟ “ کے جواب میں کہا کہ توکیا ہوگیا؟ کچھ بھی نہیں ہونا، آپ بڑے بادشاہ لوگ ہیں۔

نیب والوں نے پکڑا ہے حکومت کے ساتھ کیا ڈیل ہوگی؟ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ بھئی دیکھیں اگر آپ غلط کام کرتے پکڑے جائیں اور آپ کو گرفتار کرلیا جائے تو کیا آپ ٹف ٹائم دیں گے؟ اگر آپ کی اولاد سکول نہیں جاتی اور اس کو ٹف ٹائم دیتے ہو، توکیا آپ چاہیں گے کہ وہ سکول نہ جائے؟ یہ کوئی بات نہیں ہے۔ معمولات زندگی چلتا رہتا ہے۔ چیلنجزکے باوجود صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ بننا چاہیے۔ صرف کوئٹہ میں ہی نہیں بلکہ بلوچستان کے دوسرے شہروں میں سیف سٹی بنائیں گے، کیونکہ یہ لگژری نہیں بلکہ وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کسی اتحادی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، ناراضگی تو گھر میں بھی ہوجاتی ہے، آپ اپنی بیوی کو کہتے ہیں آلو گوشت پکاؤ، وہ نہیں پکاتی، وہ ماش کی دال پکا لیتی ہے۔ تو ناراضگی ہوگئی ناں؟یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ بات طلاق پر چلی جائے۔