ایڈرین مانارینو کو سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:18

ایڈرین مانارینو کو سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ ایڈرین مانارینو سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

روس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کے ایگور جراسمو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں قازقستان کے میخائل کیوکیوشکن نے بوسنیا ہرزیگو وینا کے دامیر کو ٹائی بریک پر 7-6(7-2) اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :