کیرولینا اور کرسٹیانا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:43

کیرولینا اور کرسٹیانا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیانا پالیسکووا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں رومانیہ کی ارینا کامیلا اور انکی روسی جوڑی دار مارگریٹا کو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جمعرات کو کوریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کیرولینا پالیسکووا اور کرسٹیانا پالیسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی ارینا کامیلا اور انکی روسی جوڑی دار مارگریٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

برازیل کی ٹینس سٹار لوئسا سٹیفانی اور انکی امریکی جوڑی دار ہیلے کرٹر کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بیلجیئم کی ایلیسن اور انکی ہم وطن جوڑی دار گریٹ مینن کو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بدھ کو برازیل کی ٹینس سٹار لوئسا سٹیفانی اور انکی امریکی جوڑی دار ہیلے کرٹر نے سخت کے بعد بیلجیئم کی ایلیسن اور انکی ہم وطن جوڑی دار گریٹ مینن کو 6-3، 5-7 اور 12-10 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :