Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا محور مسئلہ کشمیر ہو گا،

کشمیر میں صورتحال حال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا غیر ملکی جریدے ’’نیوز ویک‘‘ کو انٹرویو

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:34

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا محور مسئلہ کشمیر ہو گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا محور مسئلہ کشمیر ہو گا، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مسئلہ پر تین جنگیں ہو چکی ہیں، کشمیر میں صورتحال حال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کے بدترین موڑ پر ہیں، بھارت کی آئین میں تبدیلی کے بعد پاکستان نے مذاکرات کی تمام کوششوں کو روک دیا۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور منظم نسل کشی پر روشنی ڈالنا ہے، پاکستان کو چین، ترکی، ملائیشیاء اور ایران جیسی اقوام کی تائید حاصل ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان ملاقات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈران کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ہی غیر روایتی سیاستدان ہیں اور بغیر لگی لپٹی بات کرنا پسند کرتے ہیں، بھارت کوئی فالس فلیگ آپریشن کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات