Live Updates

وزیراعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے پر عزم ہیں،فردوس عاشق اعوان

میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقت ور نہیں ہو سکتی،میڈیا کو قومی مفاد کی خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تقریب سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:43

وزیراعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے پر عزم ہیں،فردوس عاشق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے پر عزم ہیں،میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقت ور نہیں ہو سکتی،میڈیا کو قومی مفاد کی خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے پی آر اے اورپارلیمنٹ کا یکجا ہوناضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقت ور نہیں ہو سکتی۔معاون خصوصی نے کہاکہ ریاست کو طاقتور بنانے میں میڈیا کو طاقت دینا انتہائی ضرور ی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت ،استحکام و ترقی کیلئے صحافی طبقہ حکومت کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا عوام کی رہنمائی کیلئے اہم ذریعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف حکومت میں آئی تو ملک سنگین معاشی بحران کا شکار تھا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں صنعتیں لگ رہی ہیں، سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو قومی مفاد کی خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی پناہ گاہ پارلیمنٹ جبکہ صحافیوں کی پارلیمنٹ میں پناہ گاہ پی آر اے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز کو آرگنائزڈ کرنے میں پی آر اے نے بہترین انداز میں کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات