احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا ، خورشید شاہ کی گرفتاری پر فیاض الحسن چوہان کا رد عمل

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:43

احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا ، خورشید شاہ کی گرفتاری پر فیاض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ پر 500 ارب کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ان کے خاندان کے 105 بنک اکاونٹس زیر تفتیش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میٹر ریڈر کی زندگی بسر کرنے والا کھرب پتی کیسے بن گیا ۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اب سمجھ آئی یہ ہمیشہ جمہوریت کی باتیں کیوں کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلی حکومتوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی جمہوریت انہیں راس تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ خورشید شاہ نے اپنے آقاؤں آصف زرداری، بلاول، فریال تالپور اور مظفر ٹپی کے اکاؤنٹ بھی بھرے۔ انہوںنے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی نہیں، احتسابی کاروائی ہے۔