پولیس تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کے خلاف درخواست پرمزید دلائل طلب

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:01

پولیس تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کے خلاف درخواست پرمزید ..
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کے خلاف درخواست پردرخواست گزار کے وکیل سے مزید دلائل طلب کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے درخواست گزار ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

موبائل پر پابندی کا مقصد پولیس کے غیر قانونی اقدامات کو چھپانا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آ ئی جی پنجاب کا حکم غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب نے صرف پولیس اہلکاروں کے موبائل پر پابندی عائد کی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت (آج ) 20ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارسے مزید دلائل طلب کرلیے۔